میں تیری ہوگئی آں۔۔ دلہن کی گانے کے ساتھ زبر دست انٹر ی۔۔ویڈیو وائرل

Oct 18, 2021 | 20:48:PM
شادی، نئی ویڈیو پوسٹ، دولہا، منانے
کیپشن: شادی پر دلہن کا ڈانس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) بھارتی سوشل میڈیا  پرشادی کے دورا ن بنائی گئی نئی ویڈیو پوسٹ کی گئی  ہےجس میں دولہا رو رہا ہے اور دلہن اس کو منانے کے لئے گانے پر ڈانس کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا اور اس کے کیپشن میں ایک مختصر تحریر بھی درج ہے جس پر لکھا کہ'اگر جوڑے کی یہ منزل نہیں تو ہم نہیں جان پاتے کیا ہوا ہے'۔

دلہن کے ڈانس کرنے پر دولہا اپنے آنسو صاف کرتے اپنی اہلیہ کی طرف دیکھ کر مسکراتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن نے ہلکے نیلے رنگ کا لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ  گانے ' میں تیری ہوگئی آں' پر رقص کررہی ہے جبکہ  سٹیج پر دیگر دوست، احباب اور خاندان کے لوگ موجود ہیں۔اس دوران دلہن دولہے کے ہاتھوں میں ہاتھ دے کر اس کو اپنے ساتھ رقص کرنے کا  بھی کہتی ہے اور ساتھ ہی اس کے آنسو بھی صاف کرتی نظر آتی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by WedAbout.com (@wedabout)

یہ بھی پڑھیں:عائشہ عمر کی غیرمناسب لباس میں تصاویروائرل۔۔ مداحوں کی تنقید