”بڈھے ہو گئے ہو‘جوان ہوتے تو رن آوٹ کرلیتے“وارم اپ میچ میں بابراعظم کی شاداب خان پر جگت، ویڈیو وائرل

Oct 18, 2021 | 19:38:PM
بابراعظم، شاداب خان، بڈھا کہہ دیا
کیپشن: پاکستان اور بھارت کے درمیان وارم اپ میچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے وارپ اپ میچ کے دوران رن آؤٹ مس کرنے پر شاداب خان کو ' بڈھا' کہہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دبئی میں وارم اپ میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی، میچ کے دوران بابراعظم نے رن آﺅٹ مس کرنے پر شاداب خان کو ’بڈھا‘ کہہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مینوں لہنگا لے دے۔۔گانےپر دلہن کادلکش ڈانس ۔۔ویڈیو وا ئرل
واضح رہے کہ شاداب خان اپنی باؤلنگ اور بیٹنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔ ان کو پاکستان کا بہترین فیلڈر قرار دیا جاتا ہے،یہی وجہ کہ وہ پوائنٹ جیسی اہم پوزیشن پر فیلڈنگ کرتے ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کے دوران آندرے فلیچر کا رن آؤٹ مس کرنے پر بابراعظم نے کہا کہ ' بڈھا ہوگیا ہے بڈھا ہوگیا اے،جوانی ویچ اے تیرا رن آؤٹ سی'۔ بابر اعظم کے یہ فقرے سٹمپ مائیک نے ریکارڈ کرلئے۔

یہ بھی پڑھیں: سالی کا بہنوئی کے ہمراہ ایسا بھنگڑا ڈانس کہ مہمان بھی چپ نہ رہ سکے۔۔ویڈیو وا ئرل