بھارت میں نام پوچھ کر مسلمانوں پر تشدد۔۔3 نوجوان زخمی

Oct 18, 2021 | 13:30:PM
کشمیر ،میڈیا سروس،جنونی ہندوؤں ، پولیس، بھارت
کیپشن: بھارت میں انتہاپسند ہندوؤں نے دسہرا تہوار کے موقع پر  مسلمان نوجوانوں کو  تشدد کا نشانہ بنایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مودی سرکار کے مظالم تھم نہ سکے،بھارت میں انتہاپسند ہندوؤں نے دسہرا تہوار کے موقع پر 3 مسلمان نوجوانوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ  کر زخمی کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت میں دسہرا تہوار کے موقع پر انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے مسلمان نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔علاقہ بہار میں 23 سالہ محمد رضا کو مارکیٹ سے واپسی پر جنونی ہندوؤں نے تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرہ  نوجوان رضا کے مطابق میں مارکیٹ سے واپسی پر دسہرا تہوار کے لئے لوگ جمع تھے انہوں نے مجھ سے میری شناخت پوچھی اور پھر مارنا شروع کر دیا۔

 اس کے علاوہ دوسراواقعہ بھی پیش آیا، متاثر صدام قریشی کا کہنا ہے کہ میں سسرال سے واپس آرہا تھا کہ راستے میں 20 کے قریب افراد آئے اور مجھے سے میرا نام پوچھنے کے بعد مجھے مارنا شروع کردیا جبکہ ایک دوسرے شخص کی حالت تشدد کے باعث تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سدھارتھ اور شہناز کے آخری گانے کی پہلی جھلک  منظر عام پر
   متاثرین کے مطابق  پولیس واقعہ کا مقدمہ درج کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہی ہے تاہم اہل خانہ کی جانب سے احتجاج کے باعث پولیس نے صرف ایک کیس کا مقدمہ درج کیا ہے۔ متاثرین نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔