ٹی 20 ورلڈکپ۔۔آج کونسی ٹیموں میں مقابلہ ہو گا

Oct 18, 2021 | 13:02:PM
ٹی ٹوئنٹی کپ آج کونسی ٹیمیں آمنے سامنے ہون گی
کیپشن: ٹی ٹوئنٹی کپ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) ٹی 20 ورلڈکپ میں آج بھی دو میچ کھیلے جائیں گے، آئرلینڈ کا نیدرزلینڈ جبکہ سری لنکا کا مقابلہ نمیبیا سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے ساتویں ٹی 20 ورلڈکپ کے آج دوسرے روز بھی دو میچ شیڈول ہیں۔ آئرلینڈ اور نیدرزلینڈ کی ٹیمیں دن تین بجے مدمقابل ہوں گی، گروپ اے کی دونوں ٹیمیں ابوظہبی اسٹیڈیم میں اِن ایکشن ہوں گی۔
 ٹی ٹوئنٹی کپ کا چوتھا میچ بھی اسی گرائونڈ پر ہو گا، گروپ اے ہی کی ٹیمیں سری لنکا اور نمیبیا میں جوڑ پڑے گا۔ سپر میگا ایونٹ کا چوتھا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:ممتاز صحافی و کالم نگاررڈاکٹراجمل خان نیازی انتقال کر گئے