ممتاز صحافی و  کالم نگاررڈاکٹراجمل خان نیازی انتقال کر گئے

Oct 18, 2021 | 11:55:AM
ڈاکٹر اجمل نیازی انتقال کر گئے
کیپشن: اجمل نیازی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ممتاز دانشور،تجزیہ نگار ،کالم نگار ڈاکٹراجمل خان نیازی 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ڈاکٹراجمل خان نیازی 16 ستمبر 1947 کو میانوالی کے قبیلہ موسی خیل میں پیدا ہوے۔ آپ نے گورڈن کالج راولپنڈی کے شعبہ اردو میں بطور لیکچرار تدریسی خدمات سرانجام دیں جبکہ ایف سی کالج لاہور میں بھی اردو کے پروفیسر رہے۔ڈاکٹراجمل خان نیازی اُمّ نصرت فاؤنڈیشن کے چیئرمین بھی تھے۔

 ڈاکٹر اجمل نیازی کا کالم ’نےبےنیازیاں‘ صحافت کی دنیا میں بڑا مقام رکھتا ہے۔ نمازجنازہ بعدازنمازعصروحدت کالونی کرکٹ گراؤنڈ میں اداکی جائے گی۔  

یہ بھی پڑھیں:حلقہ این اے 133 لاہور۔۔ ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا