میدانی علاقوں میں سموگ اور پہاڑی علاقوں میں شدیدسردی،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Nov 18, 2025 | 19:51:PM
میدانی علاقوں میں سموگ اور پہاڑی علاقوں میں شدیدسردی،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کردی۔

 آج رات موسم کی صورتحال کےحوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہپنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ اور چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

بدھ کے روز موسم کے حوالےسے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد(صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد) رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہےگا ،مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد رہنے کا امکان ۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔

سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد ( صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد) رہنے کا امکان ہے۔
  آج  کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی06،لہہ منفی04، بابوسر، گوپس اور گلگت میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں :   سموگ سے بچاؤ ، احتیاطی اقدامات کیلئے ایڈوائزری جاری، نمونیا پھیلنے کا خدشہ