5 بچوں کی ماں نے نہر میں چھلانگ لگا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سرائے مغل میں5 بچوں کی ماں نے بیماری سے تنگ آکر ہیڈ بلوکی نہر میں چھلانگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق 45 سالہ ام کلثوم کو مقامی افراد اور ریسکیو 1122 کی ٹیم نے نہر سے زندہ نکال لیا، خاتون کو طبی امداد کے بعد تھانہ سرائے مغل پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
تھانہ سرائے مغل پولیس کے مطابق خاتون نے ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کی کوشش کی،پولیس کے مطابق خاتون کا شوہر ایک نجی فیکٹری میں ملازم ہے، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ، بھارت کا ردعمل بھی آگیا