شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ، بھارت کا ردعمل بھی آگیا

Nov 18, 2025 | 11:04:AM
شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ، بھارت کا ردعمل بھی آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد ڈھاکا کی جانب سے بھارت سے ان کی حوالگی کا مطالبہ سامنے آیا، جس پر بھارتی حکومت نے ردعمل دیدیا ۔

بھارتی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ شیخ حسینہ واجد سے متعلق بنگلہ دیشی عدالت کے فیصلے سے آگاہ ہے اور اس صورتحال کو قریب سے دیکھ رہی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت اپنے پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے عوام کے بہترین مفادات کے لیے پُرعزم ہے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق بنگلہ دیشی عوام کا امن، جمہوریت اور استحکام بھارت کے لیے اہم ہیں اور اسی مقصد کے حصول کے لیے نئی دہلی تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مسلسل تعمیری رابطہ جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ اور سامعہ حجاب کی نامناسب گفتگو وائرل، سوشل میڈیا پرہنگامہ مچ گیا،شدید تنقید

یاد رہے کہ گزشتہ برس اقتدار سے محروم ہونے کے بعد شیخ حسینہ واجد بھارت منتقل ہوگئی تھیں۔ بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے حال ہی میں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ کے دورِ حکومت میں طلبہ کے احتجاج کے دوران تقریباً 1400 افراد ہلاک ہوئے، جس کا ذمہ دار سابق وزیراعظم کو ٹھہرایا گیا ہے۔