پی آئی اے پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری

Nov 18, 2023 | 19:27:PM
پی آئی اے پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری
کیپشن: پی آئی اے طیارہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی کابینہ نے پی آئی اے پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دیدی،وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے تحت منظوری دی ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ پی آئی اے ملازمین کے احتجاج اور ہڑتال پر پابندی عائد کردی گئی،پی آئی اے یونین کی سرگرمیوں پربھی پابندی عائد ہوگی، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نگران حکومت پی آئی اے کی نجکاری پر کام کررہی ہے ،ممکنہ طور پر پی آئی اے یونین اور ملازمین احتجاج کرسکتے ہیں، لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون ٹی وی اینکرکیخلاف مقدمہ درج