انسانیت کو بےدردی کیساتھ کچلا جا رہا ہے،نام نہاد تنظیمیں اور امت مسلمہ خاموشی ہیں، مولانا فضل الرحمان

Nov 18, 2023 | 18:53:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)جے یو آئی  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انسانیت کو بےدردی کیساتھ کچلا جا رہا ہے لیکن نام نہاد تنظیمیں اور امت مسلمہ خاموشی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جے یوآئی پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس مفتی محمود مرکز پشاور میں جاری ہے،اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان اجلاس کر رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے  جنرل کونسل سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ  ملک میں ایک سازش کے تحت عدم استحکام پیدا کیاگیا ہے،ریاست کے خاتمے کے اسباب پیدا کئے گئے جے یوآئی نے ملکی وحدت اور یکجہتی کا راستہ اختیار کرتے ہوئے ملک اور ریاست کو بچانے کی جنگ لڑی ہے، ہم نے ملک کے بقاء کی جنگ لڑ کر ملک دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملائے۔

انہوں نے کہا کہ 90 دن گزرنے کے باوجود 90 دن میں انتخابات کا مطالبہ کرنے والوں نےنئی مردم شماری اور اس کے تقاضوں کو قبول کیا،الیکشن کے حوالے سے ہمارے تحفظات کو غلط رنگ دیا گیا ہم نے تحریک ہی نئے الیکشن کے لئے چلائی تھی،ہم نے تمام جماعتوں کو الیکشن کے انعقاد کے یک نکاتی ایجنڈے پر اکٹھا کیا آج ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہاہے ہم 8 فروری کے انتخابات کے لئے تیار ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل پرامن فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ بربریت کا مظاہرہ کررہا ہے،مغربی دنیا فلسطین کو سپورٹ کررہی ہے،انسانیت کو بےدردی کے ساتھ کچلا جا رہا ہے لیکن نام نہاد تنظیموں اور امت مسلمہ کی خاموشی معنی خیز ہے،اسلامی ممالک کے نمائندوں اور او آئی سی کے اجلاس میں صرف قراردادوں پر اکتفاء کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے نے غیر قانونی کرنسی ڈیلر کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا

 ترجمان جےیوآئی کے مطابق  مولانا فضل الرحمان نے جنرل کونسل کے اجلاس میں دورہ قطر اور حماس لیڈروں سے ملاقات کی اور  تفصیلات سے آگاہ کیا،  سربراہ جےیوآئی نے آئندہ عام انتخابات ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم صورتحال سے جنرل کونسل کو آگاہ کیا۔

  ترجمان جے یوآئی پاکستان ترجمان محمد اسلم غوری   نے کہا کہ چاروں صوبوں سے اراکین جنرل کونسل ،قبائلی اضلاع آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے اراکین شوریٰ شریک ہیں۔