ایف آئی اے نے غیر قانونی کرنسی ڈیلر کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا 

Nov 18, 2023 | 17:36:PM
ایف آئی اے نے غیر قانونی کرنسی ڈیلر کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رخ)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے کراچی   بولٹن مارکیٹ سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق  کراچی بولٹن مارکیٹ سے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خریدوفروخت میں ملوث 2ملزم گرفتار کرلیا ہے ، گرفتار ملزمان میں  احمد رضا اور فیضان رضا شامل ہیں۔

 ایف آئی اے حکام کے مطابق پرائز بانڈ کاروبار کی آڑ میں اسٹیٹ بینک کی منظوری کے بغیر غیر ملکی کرنسی کی خرید وفروخت کررہےتھے، ملزمان کے قبضے سے 30سے زائد ممالک کی کرنسی برآمد ہوئی ہے، ملزمان کے قبضے سے  پرائز بانڈز، بھارتی ، ایرانی، عراقی، سعودی ریال سمیت دیگر کرنسی برآمد ہوئی ہے،ملزمان سے قطرریال، یورو، جرمن ، ناروے سمیت دیگر ممالک کی کرنسی برآمد ہوئی ہے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے نیٹ ورک کے مزید ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ میں انسانی سمگلرز کے خلاف کارروائی، ملزم گرفتار