اے این ایف کی کامیاب کاروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Nov 18, 2022 | 11:55:AM
اے این ایف کی کامیاب کاروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انسداد منشیات فورس نے ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیاں کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے ایک مُلزم کے پیٹ سے 73 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے، ملزم خوشاب کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

ایک دوسری کارروائی میں اسلام آباد موٹر وے سنگجانی ٹول پلازہ پر کار سے 90 کلو چرس اور 40 کلو 8 سو گرام افیون برآمد کرکے ایک افغان باشندے کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسی طرح خانیوال کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسلحے سمیت 1 کلو 7 سو گرام ہیروئین،7 کلو چرس اور ہیروئن مکس کرنے والی مشین برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق کراچی گورنگی میں نجی کوریئر آفس میں آسٹریلیا کے لیے بُک کیے گئے پارسل سے کپڑوں میں جذب شدہ 4 کلو مشکوک کیمیائی مواد برآمد کرلیا گیا۔

ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔