اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کمی

Nov 18, 2021 | 21:47:PM
غیر، ملکی، زرمبادلہ، ذخائر
کیپشن: غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)12 نومبر تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کمی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال12 نومبر تک اسٹیٹ بینک کےذخائر میں 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کمی ہونے سے بینک کے ذخائر 17.32 ارب ڈالر سے گھٹ کر 16.94 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 9.40 کروڑ ڈالرکم ہوکر 6 ارب 60 کروڑ ڈالر رہ گئے،سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق  ملکی مجموعی ذخائرمیں 47.50 کروڑ ڈالر کمی ہوئی ہے۔ ملکی مجموعی ذخائر 24.02 ارب ڈالر سے گھٹ کر 23.55 ارب ڈالر رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: