مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ ۔ پاکستان نے مذہبی آزادی پر امریکی مشاہدہ رپورٹ مسترد کردی

Nov 18, 2021 | 20:41:PM
کشمیر۔امریکی رپورٹ۔مسترد۔مذہبی آزادی
کیپشن: ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستان نے امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی مذہبی آزادی پر مشاہدہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت میں آر ایس ایس اور بی جے پی مذہبی آزادی سلب کر رہے ہیں امریکی رپورٹ میں بھارت کی حالت زار کو نظر انداز کیا گیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ ہیں ۔
ترجمان دفترخارجہ عا صم افتخار احمد نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان،بھارت اور دنیا بھر میں سکھ برادری کو بابا گرونانک کی 557 سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہیں،گذشتہ روز قلیل مدت کے نوٹس پر پاکستان نے کرتار پور راہداری کھولی،یاتری کرتار پور کے علاوہ واہگہ سرحد سے بھی آ رہے ہیں،نئی دہلی میں ہائی کمیشن کے جانب سے ویزوں کے اجراکے علاوہ مختلف تقریبات کا انتظام کیا گیا ہے،یہ تقریبات ہفتہ بھر جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہاکہ سیکرٹری خارجہ نے برطانیہ کے ہوم آفس کے سیکرٹری کا استقبال کیا،بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے،بھارت نے گذشتہ دو روز میں 9 کشمیریوں کو شہید کیا،تیز سے زائد کشمیریوں کو ایک  ماہ کی مدت میں بھارتی قابض افواج نے شہید کیا۔
 انہوں نے کہاکہ پاکستان امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی مذہبی آزادیوں پر آربیٹریری مشاہدے کو مسترد کرتا ہے،پاکستان اور امریکا اس حولے سے تعمیری و انصاف بامقصد بات چیت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت کے ساتھ مل کر مذہبی آزادیوں کو سلب کر رہے ہیں، عاصم افتخار احمد نے کہاکہ آئی سی جے فیصلے کے مطابق پاکستانی حکومت نے بھارتی جاسوس کو نظر ثانی اور ری کنسیڈیشن ایکٹ کا بل منظور کیا،اس کا مقصد کمانڈریادیو کی سزا اور ریویو اور ری کنسڈریشن کو مزید سنجیدگی سے دیکھنا ہے،بھارت کمانڈر یادیو کے کیس میں وکلا مقرر کرے۔ انہوں نے کہاکہ کوپ 26 کانفرنس مین گلاسکو کلائمٹ پیکٹ طے ہوا ،مختلف ترقی پزیر ممالک نے ماحولیات کے حوالے سے فنڈز مختص کیے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ سرکاری نہیں ہے تاہم ہم ان کے دورے کو مذہبی آزادی اور عبادت کے تناظر میں دیکھتے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ کرتار پور راہداری کھولنے کے حوالے سے تمام دباﺅ بھارت پر تھا،یہی وجہ ہے کہ آخری لمحات میں بھارت نے پاکستان کو کرتار پور راہداری کھولنے کے حوالے سے مطلع کیا۔
انہوں نے کہاپاکستان میں 600 کے قریب بھارتی قیدی ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یک طرفہ ہیں،ہم. مقبوضہ کشمیر میں بھارتی رویہ کو مسترد کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت کی جانب سے افغانستان کو بھجوائے جانے والی گندم پر وزیر اعظم آفس کا بیان واضح ہے،اس میں واضح کہا گیا ہے کہ ہم اس معاملے کو انسانی بنیادوں پر دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے روس کی جانب سے بھارت کو مہیا کیے جانے والے 5 میں سے پہلے ایس 400 مزایل سسٹم کی فراہمی کی تپورٹس دیکھی ہیں،بھارت اس خطے کو ملٹرائز کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکاکے ساتھ ائیر لائنز آف کمیونیکیشن کا معاہدہ مختلف صورتحال میں کیا گیا تھاتاہم اب زمینی صورتحال و حقایق اس صورتحال سے تبدیل ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔محمد حفیظ کی اہلیہ کیساتھ دبئی کے سیر سپاٹے کرتے تصاویر وائرل