روہت شرما نے سراج کو تھپڑ کیوں مارا۔۔۔۔۔؟ویڈیو وائرل

Nov 18, 2021 | 14:13:PM
روہت شرما نے سراج کو تھپڑ کیوں ں مارا
کیپشن: روہت شرما نے سراج کو تھپڑ کیوں مارا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)2018 کے بعد محمد سراج نے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا،جس میں روہت شرما کو سراج کے سر پر تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز بھارت نے جہاں نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دی وہیں اس میچ میں بھارتی بولر محمد سراج  اپنی انگلی زخمی کروا بیٹھے۔

واضح رہے کہ اس دوران بھارتی بولر جہاں نیوزی لینڈ کی اننگ کے آخری اوور میں رچن روندرا کی وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے وہیں اس دوران سراج آخری اوور کی پہلی گیند پر اپنی ہی بال لگنے کے سبب انگلی زخمی کربیٹھے۔

 بعد ازاں محمد سراج اور بھارتی کپتان روہت شرما کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی نظر آئی جس میں روہت کو مزاحیہ انداز میں سراج کے سر پر تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے جس پر بولر نے مسکرا کر رد عمل دیا۔

 وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین میں تجسس ہے کہ روہت شرما نے کس بات پر سراج کو سرپر ہاتھ مارا۔
 یہ بھی پڑھیں:      بھارت چمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان آئیگا۔۔؟ بھارتی وزیر کھیل کا اہم بیان سامنے آگیا