بھارت چمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان آئیگا۔۔؟ بھارتی وزیر کھیل کا اہم بیان سامنے آگیا

Nov 18, 2021 | 09:36:AM
بھارتی وزیر کھیل کا اہم بیان سامنے آ گیا
کیپشن: بھارتی وزیر کھیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے وزیر برائے کھیل اور امور نوجوانان انوراگ ٹھاکر نےکہا ہے کہ  بین الاقوامی چیمپئن شپ کے دوران تمام عوامل کو دیکھا جائے گا،پھر پاکستان آنے یا نہ آنے کے بارے میں فیصلہ ہوگا۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر نےبھارت چیمپئنز ٹرافی کے لئے آنے یا نہ آنے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جب وقت آئے گا تب بھارتی حکومت اور وزارتِ داخلہ ایونٹ میں ٹیم کو بھیجنے کا فیصلہ کریںگے۔ 

دوسری جانب رمیز راجا پرامید ہیں کہ ایونٹ سے متعلق کوئی منفی چیز سامنے نہیں آئے گی اور نہ ہی کوئی ٹیم ایونٹ سے خود کو باہر نکالے گی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کے اعلان کے بعد چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    امارات کا پاکستانی کمپنی سےاربوں روپےکا دفاعی معاہدہ