سربراہ مسلم لیگ ن ایوان وزیر اعلیٰ سے جاتی امرا روانہ

May 18, 2026 | 19:24:PM
سربراہ مسلم لیگ ن ایوان وزیر اعلیٰ سے جاتی امرا روانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راودلشاد) سربراہ  مسلم لیگ (ن) نواز شریف شاہراہ ایوان وزیر اعلیٰ سے جاتی امرا کیلئے روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق  نواز شریف نے ایوان وزیر اعلیٰ میں چار سے پانچ گھنٹے وقت گزارا جہاں ان کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں انہیں مرحلہ وار جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے باریک بینی سے تمام پراجیکٹس پر جاری ترقیاتی کاموں کی پراگریس کا جائزہ لیا۔

اجلاس کے دوران نیلا گنبد،  داتا دربار  کمپلیکس، سرکلر روڈ، اندرون لاہور، ماچی دروازہ سمیت دیگر تاریخی مقامات کی بحالی کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ٹریفک انجینئرنگ اینڈ پلاننگ ایجنسی، ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے وفود کے علاوہ پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مختلف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

یہ بھی پڑھیں :  پرائیوٹ سکولوں کیلئے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار