سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 130 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم زلزلے کے بعد علاقے میں خوف کی فضا برقرار رہی۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان