خیبر پختونخوا میں گورننس نام کی چیز نہیں،کرپشن اور بد عنوانی عروج پر ہیں؛ عطاءتارڑ

May 18, 2026 | 18:03:PM
خیبر پختونخوا میں گورننس نام کی چیز نہیں،کرپشن اور بد عنوانی عروج پر ہیں؛ عطاءتارڑ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورننس نام کی چیز نہیں،کرپشن اور بد عنوانی عروج پر ہیں،شاہانہ اخراجات کیے جا رہے ہیں اور سیاست پر عوامی پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ کی تعداد بڑھا دی گئی ہے، نا اہلی کے علاوہ ان وزراء اور مشیران کے انتخاب کا کوئی اور معیار نہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ  کیا کابینہ کی تعداد بڑھانے سے گورننس بہتر ہو جائے گی جو 12 سال سے زائد عرصے میں بہتر نہیں ہو سکی؟ صوبے کے معاملات اتنے برے کبھی بھی نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں :  پاکستانیوں کو عید الاضحیٰ پر 5 چھٹیاں ملیں گی یا 6 ؟جانئے