پرو ہاکی لیگ،قومی ہاکی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کل سے شروع ہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حافظ شہباز علی)پرو ہاکی لیگ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز کل سے شروع ہوں گے۔
بیرون ملک لیگ کھیلنے والے تمام کھلاڑیوں نے کیمپ جوائن کرلیا،کیمپ میں شامل 35 کھلاڑی ٹرائلز میں شریک ہوں گے،سمیع اللہ کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی دو روزہ ٹرائلز کا جائزہ لے گی جبکہ ٹرائلز کے بعد بدھ کے روز ٹیم کا اعلان متوقع ہے۔
خیال رہے کہ پرو لیگ میں قومی ٹیم نے بیلجیم ، سپین، انگلینڈ اور روایتی حریف بھارت کے خلاف دودو میچز کھیلنا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بہاولپور میں شدید گرمی کے دوران گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی