سوریا کمار یادیو کی کپتانی خطرے میں؟ بی سی سی آئی اجلاس میں بڑا فیصلہ متوقع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بھارتی سلیکشن کمیٹی ٹی 20 کپتان سوریا کمار یادو کے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل مستقبل پر آئندہ اجلاس میں تفصیلی غور کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سلیکشن کمیٹی ٹی 20 فارمیٹ میں ٹیم کی حکمت عملی، حالیہ کارکردگی اور آنے والے ٹورنامنٹس کے تناظر میں سوریا کمار یادیو کے کردار کا جائزہ لے گی، ان کے بطور مستقبل کپتان برقرار رہنے کا معاملہ بھی زیربحث رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول، ڈیزل مزید کتنا مہنگا ہوگا؟ پریشان کن خبر آگئی
بی سی سی آئی کے اندرونی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بھارت کی ٹوئنٹی 20 حکمت عملی کے مستقبل کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ ٹیم آئندہ بڑے آئی سی سی ایونٹس کی تیاری کررہی ہے۔