’’برج قائد‘‘کراچی میں پاکستان کی بلند ترین عمارت تعمیر کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)شہرِ قائد کے لیے ایک اور بڑے اعزاز کا اعلان کرتے ہوئے ڈی ایچ اے سٹی کراچی اورنجی ڈویلپر کمپنی کے درمیان پاکستان کی بلند ترین عمارت ’برجِ قائد‘ کی تعمیر کے لیے باضابطہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔
82 منزلہ ’برجِ قائد‘ 941 فٹ بلند ہوگی، جو پاکستان کی سب سے اونچی عمارت قرار دی جا رہی ہے۔
جدید طرزِ تعمیر پر مبنی یہ منصوبہ قریباً 6 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جائے گا جبکہ اس کی تکمیل کے لیے 6 سال کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:لاکھوں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں سے متعلق خیبر پختونخواحکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا
حکام کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں نے منصوبے کے لیے 941 فٹ بلندی کا این او سی بھی جاری کر دیا ہے۔
نجی کنسٹرکشن کمپنی بین الاقوامی ماہرین اور کنسلٹنٹس کی نگرانی میں منصوبے پر کام کرے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ’برجِ قائد‘ کی تعمیر سے کراچی میں جدید شہری انفراسٹرکچر، سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
منصوبے کو پاکستان میں جدید ہائی رائز ڈویلپمنٹ کے ایک نئے دور کا آغاز بھی قرار دیا جا رہا ہے۔