چینی صدر کی ٹرمپ سے ملاقات کے بعد تاریخی تجارتی معاہدہ سامنے آگیا

May 18, 2026 | 10:42:AM
چینی صدر کی ٹرمپ سے ملاقات کے بعد تاریخی تجارتی معاہدہ سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چین نے آئندہ تین برسوں کے دوران امریکہ سے 17 ارب ڈالر مالیت کی زرعی مصنوعات خریدنے کا اعلان کر دیا ہے، جسے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ فیکٹ شیٹ کے مطابق یہ وعدہ گزشتہ ہفتے چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق چین آئندہ تین سال میں امریکہ سے مختلف زرعی مصنوعات درآمد کرے گا، جن میں سویابین، اناج اور دیگر زرعی اجناس شامل ہونے کا امکان ہے۔

 وائٹ ہاؤس نے واضح کیا کہ اس 17 ارب ڈالر کے نئے معاہدے میں اکتوبر 2025 میں کیے گئے سویابین خریداری کے وعدے کو شامل نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:چین میں تیل کی طلب کم ترین سطح پر پہنچ گئی

فیکٹ شیٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ چینی وزیر خارجہ نے ’یو ایس چائنا بورڈ آف ٹریڈ‘ اور ’یو ایس چائنا بورڈ آف انویسٹمنٹ‘ کے قیام کی تجویز کی تصدیق کی ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینا ہے۔

 یاد رہے کہ چند روز قبل چین کے دورے سے واپسی پر صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ اور چین کے درمیان ’بڑے تجارتی معاہدے‘ طے پائے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات اس وقت بہترین سطح پر ہیں۔

 ماہرین کے مطابق چین کی جانب سے امریکی زرعی مصنوعات کی بڑے پیمانے پر خریداری امریکی کسانوں کے لیے معاشی طور پر فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے، جبکہ یہ معاہدہ عالمی تجارتی منڈیوں میں بھی مثبت اثرات ڈال سکتا ہے۔