آج نہیں تو کل عمران خان کو باعزت رہا کرنا ہی پڑے گا ؛ مسرت جمشید چیمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی خاتون رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ اگر ڈیل کرنا ہوتی تو بانی پی ٹی آئی اتنا طویل عرصہ جیل میں نہ گزارتے،آج نہیں تو کل عمران خان کو باعزت رہا کرنا ہی پڑے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران نئے نئے شوشے چھوڑکر قوم کے اتحاد میں دڑاڑیں نہ ڈالیں ،ساری دنیا جانتی ہے عمران خان پر قائم کئے گئے تمام مقدمات جھوٹے ہیں اور آج نہیں تو کل بانی پی ٹی آئی کو باعزت رہا کرنا ہی پڑے گا ، خاتون رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کریں گے اور شوشے چھوڑنے والے بھی اس سے اچھی طرح آگاہ ہیں ،موجودہ حالات میں پاکستان کسی طرح کی سیاسی کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لئے حکمران طبقہ اپنی سیاست کو بچانے کے لئے معاملات میں بیگاڑ پیدا کرنے سے گریز کرے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک اس وقت جن مشکلات اور چیلنجز سے گزر رہا ہے ان کا حل مضبوط اتحاد میں ہے ، ساری قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ عمران خان کو فی الفور رہا کیا جائے تاکہ ملک میں اتحاد کی فضاء بر قرار رہ سکے ۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک و قوم کے بہترین مفاد میں مذاکرات کے دروازے کھلے رکھے لیکن حکمران طبقہ اپنے سیاسی مفادات کے لئے دوہرے معیار اور پراپیگنڈے پر کاربند رہتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں ؛ ہمارا دفاع مضبوط ، اب قرضوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی: گورنر سندھ