ہندوستانی فضائیہ کے کتنے طیارے تباہ ہوئے؟ راہول گاندھی کامودی حکومت سے سوال

May 18, 2025 | 12:36:PM
ہندوستانی فضائیہ کے کتنے طیارے تباہ ہوئے؟ راہول گاندھی کامودی حکومت سے سوال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے آپریشن سندور پر تنقیدکرتے ہوئے مودی حکومت کوکھری کھری سنادیں۔

بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پراپنے پیغام میں آپریشن سندور کے حوالے سے حکومت کو کھری کھری سناتے ہوئے  کہاکہ حملے کے آغاز پر پاکستان کو مطلع کرنا سنگین جرم تھا،وزیر خارجہ جے شنکر کو اس چیز کی اجازت کس نے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش نے " سلطنت بنگلہ "کا نیا نقشہ جاری کر دیا، بھارت اور میانمار کے کئی علاقے شامل

اپوزیشن لیڈر نے اپنے پیغام کے ساتھ جے شنکر کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں جے شنکر پاکستان کو اس کی سرزمین پر کارروائی سے متعلق آگاہ کرنے کا بتا رہے ہیں۔

 راہول گاندھی نے سوال کیاکہ بتایا جائےحملے میں ہندوستانی فضائیہ کے کتنے طیارے تباہ ہوئے؟