میڈیا کا مثبت کردار قوم کو متحد کرتا ہے : آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر

May 18, 2025 | 11:09:AM
میڈیا کا مثبت کردار قوم کو متحد کرتا ہے : آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر کا کہنا ہے کہ میڈیا کے مثبت کردار سے قوم میں ہم آہنگی اور اتحاد پیدا ہوتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہلو میں ایف سی کی جانب سے منعقدہ میڈیا ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

میڈیا آگاہی ورکشاپ میں مقامی 40 صحافیوں اور سوشل میڈیا انفلوینسرز نے حصہ لیا، میڈیا ورکشاپ کا مقصد صحافیوں میں میڈیا آگاہی اور دور حاضر کے جدید انفارمیشن اور سائبر کے موضوعات پر روشنی ڈالنا تھا۔

آئی جی ایف سی (نارتھ) نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور حالیہ پاک بھارت جنگ میں میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔ 

 صحافیوں اور قبائلی عمائدین نے میڈیا ورکشاپ کے ذریعے صحافیوں اور نوجوانوں کو آگاہی فراہم کرنے پر ایف سی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:بھارت پاکستان میں جاری دہشت گردی کا اصل سرپرست ہے : ڈی جی آئی ایس پی آر