ملک بھر میں  استحکام پاکستان ریلیوں کا انعقاد

May 18, 2023 | 17:08:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک بھر میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے استحکام پاکستان ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

ملک بھر میں جاری کشیدگی کے پیش نظر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔ تحصیل اپر اورکزئی میں پریس کلب اور غلجو کے علاقوں میں ریلیاں نکالی گئی، ضلع کرک میں بھی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے صدر خٹک اتحاد کے زیر نگرانی ریلیاں نکالی گئیں۔اس کے علاوہ کوہاٹ اور ہنگو میں بھی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جن میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد نے شرکت کی ۔ 

یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کی ترجیحات کا تعین کرلیا گیا

کوہاٹ میں ریلی پشاور چوک  سے برآمد  سے ہو کر شہدا چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلیوں میں شہریوں کی جانب سے بڑی تعداد میں شرکت کی گئی ۔ شرکاء نے پاک فوج کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 9مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

اس موقع پر شرکاء کی جانب سے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ شرکاء کی جانب سے پاک فوج کے ملکی ترقی اور امن کے قیام میں کردار کو سراہا۔