آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کی ترجیحات کا تعین کرلیا گیا

May 18, 2023 | 16:58:PM
آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کی ترجیحات کا تعین کرلیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آئندہ مالی سال 2023-24 کیلئے حکومت کی جانب سے وفاقی ترقیاتی بجٹ کی ترجیحات کا تعین کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کی ترجیحات کا تعین کرلیا گیا، وفاقی بجٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دینے کی تجویز دی گئی، بجٹ میں80فیصد ترقیاتی فنڈز جاری منصوبوں کیلئے رکھنے کی تجویز، آئندہ مالی سال نئے منصوبوں کیلئے20فیصد فنڈز مختص کرنے کی تجویز، انتخابی سال کے باوجود قومی نوعیت کے منصوبوں کو ترجیح دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ، 26 ہزار سے زائد عازمین اسلام آباد ائیر پورٹ سے حجاز مقدس جائیں گے: وزیر مذہنی امور

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال700ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کی تجویز، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں کیلئے200ارب روپے کا بجٹ تجویز، نئے مالی سال مجموعی ترقیاتی بجٹ900 ارب روپے رکھنے کی تجویز ، رواں مالی سال کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ727 ارب روپے مختص کیا گیا، رواں مالی سال پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں کابجٹ73 ارب روپے رکھا گیا اور رواں مالی سال مجموعی ترقیاتی بجٹ800ارب روپے مختص کیا گیا۔