موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

May 18, 2023 | 15:11:PM
 بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان ، کشمیر اور گردو نواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان ، کشمیر اور گردو نواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ،ایبٹ آباد، مانسہرہ، کرم اور کوہستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔

مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور میں بھی آندھی جھکڑ اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

مزید پڑھیں: ایڈز لا علاج بیماری، اسے کیسے روکا جا سکتا ہے؟

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطبق پنجاب، سندھ، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔