جہانگیر ترین کا بڑا کھڑا ک۔۔قومی اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقررکر دیئے 

May 18, 2021 | 23:21:PM
جہانگیر ترین کا بڑا کھڑا ک۔۔قومی اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقررکر دیئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے ہم خیال گروپ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنمائوں اور اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیے کے دوران جہانگیر ترین گروپ کے قیام کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق جہانگیر ترین گروپ نے فوری طور پر قومی اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرز بھی مقرر کردیے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے رکن نذیر چوہان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا ہے جب کہ سعید اکبر نوانی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔ نذیر چوہان نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ نے تین رکنی مذاکراتی کمیٹی بھی قائم کردی ہے جس کے اراکین میں راجہ ریاض، نعمان لنگڑیال اور وہ خود شامل ہیں۔

 یا د رہے کہ آج  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیے میں شرکت کے لیے رہنماوں کی بڑی تعداد پہنچی۔ نجی ٹی وی نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے دیے جانے والے عشائیے میں شرکت کے لیے ایم این اے راجہ ریاض، صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال اور اسلم بھروانہ ترین ہاوس گئے ۔ عون چودھری، امین چودھری اور ایم پی اے نذیر چوہان بھی ترین ہاوس میں موجود تھے۔
یہ بھی خیا ل رہے کہ جہانگیر ترین کی جانب سے گزشتہ ماہ بھی عشائیہ دیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکین اور رہنماوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:نوا ز شریف کا جا وید ہا شمی سے متعلق ٹو یٹر پر اہم اعلا ن