احتساب عدالت کا پرویز الٰہی کیخلاف غیر قانونی بھرتی کیس کی انکوائری بند کرنے کا حکم

May 18, 2021 | 18:28:PM
احتساب عدالت کا پرویز الٰہی کیخلاف غیر قانونی بھرتی کیس کی انکوائری بند کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)احتساب عدالت نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے خلاف غیر قانونی بھرتی کیس کی انکوائری بند کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد احمد نے نیب کی درخواست پر فیصلہ سنایا، نیب تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں مکمل رپورٹ جمع کروائی گئی جس میں بتایا گیا کہ چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف 79 غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری زیر التوا تھی۔ کیس کے مرکزی ملزمان وفات پا چکے ہیں لہٰذا انکوائری بند کی جائے۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے نیب کی انکوئری بند کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:  روٹی کی قیمت میں 4روپے اضافہ ۔۔ 12روپے کی ہو گئی