روٹی کی قیمت میں 4روپے اضافہ ۔۔ 12روپے کی ہو گئی 

May 18, 2021 | 17:53:PM
 روٹی کی قیمت میں 4روپے اضافہ ۔۔ 12روپے کی ہو گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دو وقت کی روٹی کو ترستے عوام کیلئے بری خبر ہے کہ اب روٹی کی قیمت میں 33فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے ، روٹی کی قیمت 4روپے اضافہ کے بعد8روپے سے بڑھ کر 12روپے ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی رپو رٹ میں کہاگیا ہے کہ متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے لاہور میں روٹی کی قیمت میں 4 روپے اضافے کا اعلان کیا ہے ۔صدر آفتاب گل نے کہا کہ مہنگا آٹا خرید کر 8روپے کی روٹی فروخت نہیں کر سکتے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے رواں برس پنجاب میں ریکارڈ گندم کی پیداوار کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، حکومت کی جانب سے پنجاب میں دو کروڑ میٹرک ٹن گندم کی پیداوار کا کہا گیا ہے۔ دوسری جانب عام مارکیٹ میں آٹے کے نرخ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث روٹی مہنگی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف سو شل میڈیا سٹار انمول نور کی شرمناک حرکا ت کی ویڈیو لیک