سعودی عرب نے پاکستانیوں‌ کو بڑی خوش خبری سنادی

May 18, 2021 | 11:32:AM
 سعودی عرب نے پاکستانیوں‌ کو بڑی خوش خبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)سعودی حکومت نے پاکستان پر عائد کی جانے والی سفری پابندی کو ختم کرتے ہوئے فہرست سے نام نکال دیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزارت داخلہ نے بھارت سمیت 13 ممالک پر عائد کی جانے والی سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جبکہ اس فہرست سے پاکستان کے نام کو نکال دیا گیا۔وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں شام، لیبیا، لبنان، ترکی، آرمینیا، یمن، صومالیہ، وینزیلا، جمہوریہ کانگر، بیلا روس اور افغانستان شامل ہیں۔وزارتِ داخلہ نے شہریوں کے نام جاری پیغام میں کہا کہ انہیں مذکورہ ممالک سفر کرنے کے لئے پیش گی اجازت لینا ہوگی۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے اُن شہریوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کرلی ہیں۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل سعودی عرب نے عائد کی جانے والی سفری پابندیاں ختم کیں جس کے بعدملک بھر کے تمام ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور سرحدی چوکیوں کو سعودی شہریوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد ریاض کے کنگ خالد ایئر پورٹ سے پہلی پرواز  مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے کے بعد روانہ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیںبدترین مہنگائی ۔عمران خان کو کشکول اٹھانے کے علاوہ کچھ نہیں آتا : بلاول