عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

Mar 18, 2026 | 19:18:PM
عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
کیپشن: خام تیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مشرق وسطیٰ جنگ کے باعث عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 98اعشاریہ دو ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہاہے جبکہ برینٹ کروڈ آئل  کی قیمت 108ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں ڈھائی فیصد جبکہ برینٹ کروڈ کی قیمت میں 5فیصد اضافہ ہوگیا۔

دوسری جانب قطری وزارت خارجہ نے ایران کی گیس تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  توانائی تنصیبات پر حملے عالمی توانائی کی سلامتی اور ماحول کیلئے خطرہ ہیں،فریقین احتیاط سے کام لیں،عالمی قوانین کی پاسداری کریں۔
 یہ بھی پڑھیں:شوال کا چاند دیکھنے کا معاملہ ،سعودی عرب سے اہم خبر آ گئی