ایران میں تیل کے ذخائر پر بمباری سے پاکستان میں ماحول کو کوئی خطرہ نہیں

Mar 18, 2026 | 17:49:PM
ایران میں تیل کے ذخائر پر بمباری سے پاکستان میں ماحول کو کوئی خطرہ نہیں
کیپشن: ایران پر حملوں کے دوران اسرائیل نے ایران کی تیل کی تنصیبات کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا جس سے تیل کے بڑے ڈپو تباہ ہوئے اور ماحول میں کافی آلودگی پھیلی لیکن یہ سب کچھ پاکستان سے بہت دور مغربی ایران میں ہوا یا شمال مغربی ایران میں۔ اس کے اثرات پاکستان تک نہیں آئے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کے میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ ایران میں تیل کے ذخائر پر بمباری سے پاکستان میں ماحول کو کوئی خطرہ نہیں۔

میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے آج بتایا کہ  پاکستان کی  بالائی فضا میں خطرناک آلودہ ذرات یا زہریلی گیسوں کے کوئی آثار نہیں ملے۔

ترجمان  انجم نذیر نے بتایا کہ  ایران کے تیل ذخائر پر ہونے والی بمباری سے پاکستان کا ماحول فی الحال کسی بھی قسم کےخطرے سے محفوظ ہے۔

پاکستان کا میٹ ڈیپارٹمنٹ اپنے معمول کے مطابق  ایرانی  میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنت کے حکام کےساتھ رابطےمیں ہے اور ڈیٹا کے تبادلے معمول کے مطابق کئے جا رہے ہیں۔

انجم نذیر نے بتایا کہ ایرانی ڈیٹا کے مطابق بالائی فضا میں خطرناک آلودہ ذرات یا زہریلی گیسوں کے آثار نہیں ملے۔ پاکستان کے اندر  معمول کے مطابق کی جا رہی  مانیٹرنگ میں بھی کسی بھی قسم کی تابکاری کے ثبوت نہیں ملے۔

یہ بھی پڑھیئے: علی لاریجانی کی شہادت سے نظام متاثر نہیں ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ

یہ بھی پڑھیئے:  ایران کے وزیرانٹیلی جنس اسمعیل خطیب بھی شہید ہو گئے، اسرائیل کا دعویٰ

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اگر خدا نہ خواستہ ایران میں تابکاری کاکوئی واقعہ ہوتا ہے تو ہواؤں کے رخ کے زیر اثر اس تابکاری کے  اثرات پاکستان کی طرف نہیں آئیں گے بلکہ ترکمانستان کی طرف جائیں گے۔ انجم نذیر نے بتایا کہ اب تک  بمباری ایران کے شمال مغربی حصے میں ہو رہی ہے، پاکستان کا بارڈر ایران کے جنوبی حصے سے ملتا ہے جہاں حالات معمول کے مطابق ہیں۔

Caption میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان انجم نذیر نے بتایا کہ جنگ کے دوران پاکستان اور ایران کے موسم کے ماہرین اپنے اپنے موسمیاتی ڈیٹا کا معمول کے مطابق تبادلہ کر رہے ہیں۔ دونوں ملکوں میں ماحول کے متعلق افواہیں غلط ہیں۔ 

پس منظر

بعض میڈیا آؤٹ لیٹس نے یہ افواہ اڑائی تھی کہ ایران کے تیل کے ذخائر پر اسرائیل اور امریکہ کی بمباری کے نتیجے میں ایران کو سنگین ماحولیاتی تباہی کا سامنا ہے اور  تہران اور گردونواح میں ہونے والی ’بلیک تیزابی بارش‘  کو اس کی ایک علامت کہا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر بھی پاکستان میں ماحول کو ایران جنگ سے نقصان پہنچنے کے متعلق غیر ذمہ دارانہ افواہیں پھیلائی جا رہی تھیں۔  پاکستان کے میٹ ڈیپارٹمنٹ نے آج  صورتحال کی وضاحت کر دی ہے۔