وارننگ کے بعد یاسر نواز کا حیران کن یوٹرن، علیزے شاہ کو کیا پیشکش کی؟

Mar 18, 2026 | 11:55:AM
وارننگ کے بعد یاسر نواز کا حیران کن یوٹرن، علیزے شاہ کو کیا پیشکش کی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )سینئر اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار یاسر نواز کے معروف اداکارہ علیزے شاہ کی وارننگ کے بعد دیے گئے بیان نے توجہ حاصل کر لی۔

 ایک رمضان  ٹرانسمیشن میں میزبان  نے یاسر نواز سے سوال کیا کہ اگر وہ علیزے شاہ کو کسی پراجیکٹ میں کاسٹ کریں تو انہیں کون سا کردار دیں گے، اس پر یاسر نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ علیزے شاہ ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں اور وہ انہیں مرکزی کردار (ہیروئن) کے طور پر کاسٹ کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ، ندیم نانی والا کا نام بدستور سفری پابندی کی فہرست میں شامل 

واضح رہے کہ چند ماہ قبل علیزے شاہ نے یاسر نواز اور گلوکارہ شازیہ منظور کو ٹی وی شوز میں ان کے بارے میں گفتگو کرنے پر خبردار کیا تھا۔ ا

داکارہ نے واضح کیا کہ اگر یاسر نواز مستقبل میں کسی بھی پلیٹ فارم پر دوبارہ ان کا نام لیں تو بلا تاخیر بدنامی کا قانونی اقدام اٹھایا جائے گا۔