سینیٹ انتخابات: اسلام آباد کی 2 نشستوں پر 4 امیدوار میدان میں آ گئے

Mar 18, 2024 | 00:00:AM
سینیٹ انتخابات: اسلام آباد کی 2 نشستوں پر 4 امیدوار میدان میں آ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) سینیٹ انتخابات میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 2 نشستوں پر 4 امیدوار میدان میں آگئے۔

ریٹرنگ افسر سعید گل نے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کردی، ٹیکنوکریٹ کی نشت پر حکومتی اتحاد کی جانب سے اسحاق ڈار اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے ایڈووکیٹ انصر امیدوار ہیں۔

جنرل نشت پر پیپلزپارٹی کے رانا محمود الحسن اور  سنی اتحاد کونسل کی جانب سے فرزند حسین شاہ امیدوار ہیں۔