ڈالر مزید مہنگا۔ کتنے کاہوگیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انٹربینک میں ڈالر 58 پیسے مہنگا ، 180 روپے 65 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
انٹربینک میں ڈالر 58 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 180 روپے 65 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔دوو ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 15 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔
معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ درآمدی بل بڑھنے اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپیہ دباو کا شکار ہے ۔بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی کی مد میں 38 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: موت سے قبل خاتون سب انسپکٹر کا دل دہلادینے والا پیغام
معاشی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ 5 ہفتوں میں اب تک 1 ارب 50 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی جاچکی ہے ،زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی سے روپے پر پریشر ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟