دہشتگردی استعماری قوتیں کر رہی ہیں، ہم اسلام کا انقلاب برپاکرکے دکھائیں گے، فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عالمی استعماری قوتیں دہشتگردی کر رہی ہیں۔ ہم اس سرزمین پر اسلام کا انقلاب برپاکرکے دکھائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے یہ باتیں خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ میں مولانا شہخ ادریس کی یاد میں شہید اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا، مولانا شیخ ادریش کی شہادت ایک خاندان کا نقصان نہیں، مولانا شیخ ادریس کی شہادت پوری امت کا نقصان ہے ۔مولانا شیخ ادریس کی روح زند ہ ہے ۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عالمی استعماری قوتیں اپنے مفادات کے لیےدہشت گردی کروا رہی ہیں۔ شیخ ادریس کی شہادت سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے ۔ ہم اس سرزمین پر اسلام کا انقلاب برپاکرکے دکھائیں گے۔

جمعیت کے امیر نے کہا، دشمن سن لیں !تم ہمارا کتنا خون بہائوگے ۔ہم جھکنے اور ڈرنے والے نہیں ہیں ۔ آج کا اجتماع کارکنوں کے حوصلے پست ہونے کی توقع رکھنے والوں کے لیے جواب ہے، جمعیت علمائے اسلام دو سو سالہ دینی و سیاسی جدوجہد کی وارث جماعت ہے۔ ہماری پشت پر 200 سال کی طویل تاریخ ہے ۔ جب تک برصغیر کی قیادت علماء کے ہاتھ میں تھی ،ہر طرف امن تھا ۔علماءسے قیادت چھین کر ہر طرف فساد برپا کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: کروڈ آئل کی قیمت مزید گر گئی، پاکستان میں پٹرول، ڈیزل 28 فروری سے پہلے والی سطح پر جائیں گے؟
مولانا فضل الرحمان نے کہا، یہ حکمران حکومت چلانے کی اہل نہیں ہیں۔ آج ہر پاکستانی کو امن کی تلاش ہے ۔ لسانیت اور قومیت کے نام پر نفرتیں پھیلائی گئی ہیں۔ ہم نےنفرت کے نظریات اور نعروں کو مسترد کر دیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا، بلوچستان اور پختون خوا میں انسانی خون ارزاں ہو گیا ہے ۔نام اسلام کا لیا جاتا ہے اور خون مسلمانوں کا بہاتے ہیں ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا، دہشت گردی دیگر اسلامی ممالک میں کیوں نہیں ہے۔ افغانستان اور پاکستان میں دہشت گردی کیوں ہے۔ہم نے فرقہ واریت، لسانیت اور علاقائیت کے نظریات کا ہر سطح پر مقابلہ کیا، دینی مدارس اور علومِ دینیہ کے خلاف سازشیں پہلے بھی ناکام ہوئیں، آئندہ بھی ناکام بنائیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کا قیام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ہم لیکشن کمیشن سے شفاف اور منصفانہ انتخابات کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ عوامی مینڈیٹ کے مطابق نتائج بھی ملیں تو ہماسمبلیوں میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: بچے ‘ جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ’ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ شرائط سامنے آگئیں