ریاست مخالف ٹویٹ کیس؛ صنم جاوید اور فلک جاوید پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی
آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ریاست مخالف ٹویٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی سوشل ایکٹوسٹس صنم جاوید اور فلک جاوید کے خلاف فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔
ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، تاہم دونوں ملزماؤں کو جیل سے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، جس کے باعث فردِ جرم کی کارروائی مکمل نہ ہو سکی۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر ملزمان کی پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
دوسری جانب ڈیوٹی جج جاوید اقبال سپرا نے آڈیو لیک کیس میں سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے سرنڈر ہوجانے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔علی امین اور شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے ، وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایک سماعت میں نہ آنے پر علی امین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے تھے ، علی امین نے عدالت کے سامنے سرنڈر کیا ہے ، عدالت کے رحم وکرم پر ہیں۔
عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعد ازاں وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔