حیدرآباد سکھر موٹر وے سمیت 10ترقیاتی منصوبوں کی منظوری 

Jun 18, 2025 | 23:30:PM
حیدرآباد سکھر موٹر وے سمیت 10ترقیاتی منصوبوں کی منظوری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)سینٹر ل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے حیدرآباد سکھر موٹر وے سمیت 460ارب روپے سے زائد مالیت کے 10ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ، چار میگامنصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھیج دیئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا، 306کلومیٹر طویل سکھر تا حیدر آباد موٹر وے کے منصوبے پر نظرثانی شدہ لاگت 395ارب روپے آئے گی ، سی ڈی ڈبلیو پی نے 30ارب روپے لاگت سے گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے فیز ٹو کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری دے دی ، یہ چھ رویہ شاہراہ 13.8کلومیٹر طویل ہوگی ، اجلاس میں 11ارب روپے مالیت کے چیڈاگی ایران سرحد سے پنجگورتک 110کلومیٹر شاہراہ کی تعمیر کی بھی منظوری دی، ٹرانسپورٹ کے ایک اور منصوبے ژوب سے مختار براستہ مورگا کیبزئی بلیک ٹاپ شاہراہ کی تعمیر کےلیے 14ارب88کروڑرو پے کی منظوری دی گئی ان منصوبوں کو حتمی منظوری کےلیے ایکنک کو بھیج دیاگیا ۔

 اجلاس میں بلیک ٹاپ سے کلی سردار عبدالرحیم خلیجی تفتان ضلع چاغی میں شاہراہ کی تعمیر کےلیے 74کروڑ روپے کے منصوبے کی بھی منظوری دی ، علاوہ ازیں بلوچستان میں تعلیم کے منصوبے کےلیے دو ارب 55کروڑر وپے ، ہری پوری میں فزیکل اینڈ ٹیکنالوجیکل انفراسٹرکچر یونیورسٹی کے قیام کےلیے ایک ارب 98کروڑر وپے اور سواری میں بونیر یونیورسٹی کے قیام کےلیے نظر ثانی شدہ دو ارب 31کروڑر وپے کی منظوری دی ، ضلع خضدار میں 132کے وی کے گرڈ سٹیشن کی تعمیر کےلیے ایک ارب18 کروڑر وپے مالیت کے منصوبے اور خان میتارزئی میں 132کے وی کے گرڈ سٹیشن کےلیے نظر ثانی شدہ 44کروڑ 15لاکھ روپے لاگت کی منظوری دی گئی وفاقی وزیر نے تمام منصوبوں کےلیے بروقت کام مکمل کرنے کی حکام کو ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:سابق ایم این اے کو افغان شہری قرار دیدیاگیا