سابق ایم این اے مولانا صلاح الدین افغان شہری قرار 

Jun 18, 2025 | 23:09:PM
سابق ایم این اے مولانا صلاح الدین افغان شہری قرار 
کیپشن: سابق ایم این اے مولانا صلاح الدین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)سابق ایم این اے مولانا صلاح الدین کو افغان شہری قرار دے دیاگیا۔

اے سی چمن نے سابق ایم این اے مولانا صلاح الدین کو نوٹس  جاری کردیا، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ عرصہ دراز سے چمن میں مقیم ہے، آپکا تعلق افغانستان سے ہے۔ 

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ آپ پیش ہو کر دستاویزات پیش کریں، دستاویزات نا ہونے کی صورت میں آپکو بارڈر پار بھیجا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت ناساز،تقریر مکمل نہ کرپائیں