کوہستان کرپشن سکینڈل: نیب نے اعظم سواتی کو 23 جون کو طلب کرلیا

Jun 18, 2025 | 22:39:PM
کوہستان کرپشن سکینڈل: نیب نے اعظم سواتی کو 23 جون کو طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کوہستان کرپشن سکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو طلب کرلیا۔

نیب خیبرپختونخوا نے سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو مبینہ مالی بے ضابطگیوں پر 23 جون کو نیب حیات آباد پشاور میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

نیب کے مطابق اعظم سواتی کے بینک اکاؤنٹ میں 2024 میں مشکوک رقم منتقل ہوئی، اعظم سواتی سے کوہستان ایسوسی ایٹس اینڈ بلڈرز کی ادائیگیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

نیب انکوائری ٹیم کے سامنے اعظم سواتی کو بطور مدعا علیہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ نیب حکام کا کہنا ہے کہ الزامات پر مزید کارروائی شواہد کی بنیاد پر کی جائے گی۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - خیبرپختونخوا
ٹیگز: