معروف سیاسی رہنما اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھی انتقال کر گئے

Jun 18, 2023 | 20:34:PM
Renowned political leader, Shaheed Zulfikar Ali Bhutto, Sathi, passed away, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے معروف رہنما اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھیوں میں شمار ہونے والے  شبیر حسین انتقال کر گئے ۔

تفصیلات کےمطابق یزمان سے تعلق رکھنے والے بزرگ سیاست دان شبیر حسین چیمہ 40سال سے زائد عرصہ تک سیاست سے وابستہ رہے، شبیر حسین گزشتہ چند ماہ سے شدید علیل تھے  اور آج رضائے الٰہی سے 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں:بڑی عید پر بڑی چھٹیاں، سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں

شبیر حسین چیمہ کی نماز جنازہ چک56 میں ادا کی جائیگی، بھٹو کے ساتھیوں میں شمار ہوتا تھا بھٹو دور میں ایم پی اے یزمان تحصیل رہ چکے ہیں۔