خیبر باڑہ میں پولیس چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود تین اہلکار زخمی

Jun 18, 2023 | 10:05:AM
خیبر باڑہ میں پولیس چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود تین اہلکار زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جہانزیب آفریدی) ضلع خیبر باڑہ کے علاقے برقمبرخیل میں پولیس چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود تین اہلکار زخمی، جوابی فائرنگ سے ملزم فرار ہوگئے۔

ضلع خیبر باڑہ تحصیل کے علاقے برقمبرخیل میں واقع سرکی کمر کی پولیس چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ جس سے ڈیوٹی پر موجود تین اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کرنے پر ححملہ آور مسلح افراد تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات, دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ  زخمی پولیس اہلکاروں کو  ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔