این اے240 کے تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط؟ الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

Jun 18, 2022 | 18:00:PM
این اے240 کے تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط؟ الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ
کیپشن: این اے240 کے تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط؟ الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی کے حلقے این اے 240 پر 16 جون کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح صرف 8.38 فیصد رہی۔

ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدوار نے 10ہزار 683 ووٹ حاصل کیے جبکہ 2018 کے عام انتخابات میں اس حلقے سے کامیاب ہونے والے امیدوار اقبال محمد علی نے 61 ہزار 165 ووٹ حاصل کیے تھے۔

الکیشن کمشنر کراچی کے مطابق این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں ووٹرز ٹرن آؤٹ انتہائی کم ہونے کے باعث کامیاب امیدوار سمیت تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوسکتی ہیں۔

الیکشن کمشنر کراچی سید ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب سے سبق سیکھا ہے اور کوشش ہوگی کہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں یہ غلطیاں نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کے لیے بری خبر، ترقی اہم ادارے کی تصدیق سے مشروط

دوسری جانب ریٹرننگ افسر نے این اے 240 کے ضمنی انتخاب کا حتمی نتیجہ جاری کردیا۔

حتمی نتیجے کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار محمد ابو  بکر  10683 ووٹ کے ساتھ کامیاب رہے ۔

کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیا جائےگا۔