پنجاب میں مارکیٹیں کب بند ہوں گی؟ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

Jun 18, 2022 | 16:47:PM
پنجاب میں مارکیٹیں کب بند ہوں گی؟ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
کیپشن: پنجاب میں مارکیٹیں کب بند ہوں گی؟ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بجلی کی بچت کے لیے پنجاب حکومت بھی سندھ حکومت کے تقش قدم پر چل پڑی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں مارکیٹوں کی رات 9 بجے بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت نے تاجر تنظیموں اور چیمبرز سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں یہ بندش دو ماہ تک قائم رہے گی۔ اگست کے بعد مزید فیصلے کیے جائیں گے۔ پنجاب حکومت نے ریسٹورنٹس کو 11 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ شادی ہال 10 بجے بند کردیے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ریسٹورنٹس ویک اینڈ  یعنی ہفتہ کو رات دیر گئے تک کھلے رہیں گے۔ دوسری جانب لاہور کی 63 مارکیٹس کی فہرست وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی گئی ہے۔ جہاں پر ایک اندازے کے مطابق رات کے اوقات میں 361 میگا واٹ بجلی استعمال ہورہی ہے۔

لیسکو ذرائع کے مطابق پیک آورز میں کمرشل فیڈرز بند کرنے کی بات چل رہی ہے، وفاق کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں کمرشل فیڈرز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور میں رات 9 بجے کے بعد مجموعی طور پر 63 مارکیٹس کو بند کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات کے حوالے سے  الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آ گئی

بند ہونے والی مارکیٹس میں ماڈل ٹاؤن لنک روڈ، میٹرو کیش اینڈ کیری، صدیق ٹریڈ سنٹر، سٹی ٹاور گلبرگ ،کلمہ ٹاور گلبرگ،،پیس مال گلبرگ اور پارک لین بند ہو گی جبکہ فورٹریس سٹیڈیم، لبرٹی مارکیٹ، حفیظ سنٹر، گلشن راوی، انار کلی بھی فہرست میں شامل ہیں۔

ایم ایم عالم روڈ، جوہر ٹاؤن، شادمان، کریم مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹس میں بجلی بند ہو گی۔