ایک اور بڑی واردات۔۔نائیجیریا میں لڑکیوں سمیت اسکول کے 80بچے اغوا 

Jun 18, 2021 | 20:33:PM
ایک اور بڑی واردات۔۔نائیجیریا میں لڑکیوں سمیت اسکول کے 80بچے اغوا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ؒ(24 نیوز)نائجیریا کی ریاست کیبی میں مسلح حملہ آوروں نے ایک اسکول کے اسی سے زائد بچوں کو اغوا کر لیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاستی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آوروں نے اپنی کارروائی کے دوران کم از کم ایک پولیس اہلکار کو بھی ہلاک کر دیا۔
 اسکول کے ایک استاد عثمان الیو نے بتایا کہ اغوا کیے جانے والوںکی اکثریت لڑکیوں پر مشتمل ہے۔ نائجیریا کے اس خطے میں یہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران بڑے پیمانے پر اغوا کی تیسری بڑی کارروائی ہے۔ حکام نے اسکول کے آس پاس کے جنگلات میں تلاش جاری رکھی ہوئی ہے مگر فی الحال یہ بے نتیجہ ہی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔راکھی ساونت کی ویکسین لگوانے کے دوران گانا گانے کی ویڈیو وائرل