راکھی ساونت کی ویکسین لگوانے کے دوران گانا گانے کی ویڈیو وائرل

Jun 18, 2021 | 19:54:PM
راکھی ساونت کی ویکسین لگوانے کے دوران گانا گانے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اداکارہ و ریئلٹی ٹی وی سٹار راکھی ساونت کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کے دوران گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
انسٹاگرام پر راکھی ساونت نے ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ ویکسی نیشن کراتے وقت خوفزدہ دکھائی دیتی ہیں، اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے راکھی ساونت نے آنکھیں بند کر کے گانا گانا شروع کردیا۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں نے پہلی ڈوز لگوالی، اب میری نئی ویڈیو کا انتظار کریں۔راکھی ساونت نے ویکسین لگوانے کے بعد نرس اور ڈاکٹر کا شکریہ ادا کیا اور مداحوں کو بھی فوراً ویکسی نیشن کرانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ساری عمر بہن کہتے رہے اور شادی بھی کرلی۔۔۔اداکارہ ایمن خان کا شوہر منیب بارے حیران کن انکشاف