بالی ووڈ اداکارہ الایا فرنیچر والا کو سچ مچ بھوت کا سامنا

Jun 18, 2021 | 14:42:PM
بالی ووڈ اداکارہ الایا فرنیچر والا کو سچ مچ بھوت کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ الایا ایف فرنیچروالاکہتی ہیں کہ میں نیویارک کے جس اپارٹمنٹ میں رہ کر پڑھائی کرتی تھی اس میں ایک بھوت رہتا تھا۔ آدھی رات کو مجھے تیز قدموں کی آہٹ سنائی دیتی تھی۔ کبھی کبھی تو شاور خود ہی چلنے لگتا تھا۔ بہت ساری خوفناک چیزیں ہوتی تھیں۔ الایا کی دوست کو بھی سب واقعات کچھ عجیب لگتے تھے۔
بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کےمطابق اداکارہ الایا ایف کو سوشل میڈیا پر چرچا میں رہنا کافی پسند ہے۔ حال ہی میں الایا ایف فرنیچروالا نے ایک انٹرویو میں چونکانے والا انکشاف کیا ہے۔ الایا نے انٹرویو میں بتایا ہے کہ ان کا سامنا بھوت سے ہو چکا ہے۔ اب اس بات کو سن کر کس کے ہوش نہیں اڑ جائیں گے۔ اس نے بتایا ہے کہ کس طرح اس بھوت نے ان کے ہوش اڑا رکھے تھے۔ اسی بھوت کی وجہ سے انہیں اپنے ہی گھر میں آنے سے بھی ڈر لگتا تھا۔

الایا کا کہنا ہے کہ انہیں زور چلانے کی آواز سنائی دیتی تھی یہاں تک کہ ان کا شاور اپنے آپ چالو ہو جاتا تھا۔ ایک بار تو انہوں نے سچ میں بھوت کو دیکھ لیا تھا۔ لیکن اس معاملے پر الایا کی دوست کو بھی سب واقعات کچھ عجیب لگتے تھے۔ الایا ایف آگے کہتی ہیں کہ ایک دن کچھ ایسا ہوا کہ مجھے لگا کی بجلی کی رفتار سے کچھ نکلا ہے۔ میری حالت کچھ ایسی تھی ، تم نے دیکھا کیاَ اور میرا جواب تھا، میں نے کچھ نہیں دیکھا لیکن مجھے لگا کہ کچھ مجھے چھوکر گیا ہےا ور مجھے لگا کہ کوئی میرے آگے سے بھاگتا ہوا نکلا ہے، پھر مجھے لگا کہ یہاں کچھ تو گڑبڑ ہے اور اس کے بعد میں بہت ڈر گئی تھی میں اپنے گھر واپس نہیں جانا چاہتی تھی۔ 

پوجا بیدی کی بیٹی اور اداکارہ الایا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ الایا اکثر اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرکے ہنگامہ مچاتی رہتی ہیں۔ الایا نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیحد ہی گلیمرس اور بولڈ تصاویر شیئر کر ڈالی تھیں جس کے سبب وہ سرخیوں میں چھا گئیں۔اداکارہ الایا  کی یہ تصویریں خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

 الایا نے ان تصویروں کے ذریعے ایک مرتبہ پھر اپنے مداحوں کے دلوں کی دھڑکیں بڑھا دی ہیں۔ الایا کی شیئر کی گئیں گلیمرس تصویروں کو ان کے مداح  بیحد پسند کرتے ہیں۔ الایا فرنیچر والا کی تصویروں کو دیکھنے کے بعد ان کے مداح تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔ 

واضح رہےکہ الایا نے اپنی اداکاری کا آغاز فلم ’جوانی جان من‘  سے کیا تھا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ سیف علی خان اور تبو اہم کردار میں نظر آئے تھے۔ فلم میں الایا کی اداکارہ کی کافی تعریف ہوئی تھی۔ الایا سیف علی خان کی بیٹی کے کردار میں نظر آئی تھیں۔ اس سے پہلے الایا کے دبئی میں فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہوئی تھیں اور اب انہوں نے اپنے نئے فوٹو شوٹ کی کچھ تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں ، جو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر چھا گئی ہیں ۔ الایا فرنیچروالا کو انسٹاگرام پر  آٹھ لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ ایویلن شرما خفیہ شادی کے بعد کہاں ہنی مون منا رہی ہیں۔۔؟